Geo News
Geo News

پاکستان
05 مارچ ، 2014

وزیراعظم نے حکومتی اور طالبان کمیٹیز کو کل ناشتے پر بلا لیا

وزیراعظم نے حکومتی اور طالبان کمیٹیز کو کل ناشتے پر بلا لیا

اسلام آباد…وزیراعظم نوازشریف نے حکومتی اور طالبان کمیٹیز کو ملاقات کے لیے کل ناشتے پر بلا لیا ہے۔ طالبان رابطی کار کمیٹی کے کوآرڈی نیٹر مولانا یوسف شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات امن عمل آگے بڑھانے کے لیے اہم قدم ہوگا۔حکومتی کمیٹی کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ وزیراعظم نے دونوں امن مذاکراتی کمیٹیز کو کل ناشتے پر بلالیا ہے اور اس حوالے سے حکومتی کمیٹی کے کوآرڈی نٹر عرفان صدیقی نے طالبان رابطہ کار کمیٹی کو آگاہ بھی کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات میں آئندہ کی مذاکراتی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی اور اس دوران کمیٹیز کی ازسرنو تشکیل یا توسیع کے آپشن پر بھی غور کیا جائے گا۔ طالبان کمیٹی کے کوآرڈی نیٹر مولانا یوسف شاہ نے جیو نیوز سے گفت گو میں کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات امن عمل آگے بڑھانے کے لیے اہم قدم ہوگا اور اس موقع پر مذاکراتی عمل موثر بنانے کی حکمت عملی پر بات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ طالبان رابطہ کار کمیٹی نے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات کا بھی مطالبہ کر رکھا ہے تاہم اس حوالے سے ابھی تک کچھ نہیں بتایا گیا۔

مزید خبریں :