07 مارچ ، 2014
اسلام آباد…قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ جمہوریت چلے لیکن اسے ان کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔قومی اسمبلی اجلاس میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشیدشاہ نے کہا کہ وہ مذاکرات کے حامی ہیں لیکن فوج کو اس میں نہ گھسایا جائے، ،مذاکرات ناکام ہوئے تو الزام فوج پر آئے گا، ان کا کہنا تھا کہ ملک کا بیڑہ غرق آمروں نے کیا، اسی لئے چاہتے ہیں کہ جمہوریت چلے،لیکن اسے ان کی کمزوری نہ سمجھا جائے،خورشید شاہ کے بیان پر جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہا کہ فوج کے مذاکراتی کمیٹی میں شامل ہونے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا، یہ ایک تجویز ہے،فوج آئین کے مطابق کردارادا کرے گی ،انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ مذاکرات کی حمایت اور بلاول بھٹو مخالفت کریں تو کیا کیا جائے۔