Geo News
Geo News

پاکستان
07 مارچ ، 2014

فوج کو مذاکراتی عمل کا حصہ بنانا ہمارا مطالبہ نہیں، پروفیسر ابراہیم

فوج کو مذاکراتی عمل کا حصہ بنانا ہمارا مطالبہ نہیں، پروفیسر ابراہیم

چارسدہ…طالبان کی رابطہ کار کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ فوج کو مذاکراتی عمل کا حصہ بنانا ہمارا مطالبہ نہیں۔جماعت اسلامی کے رہنما اور طالبان کی رابطہ کار کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر حکومت سمجھتی ہے کہ فوج کو مذاکراتی عمل کا حصہ بنایا جائے تو ہمیں اعتراض نہیں، حکومتی کمیٹی کو شاید احساس ہوگیا ہے کہ ان کے پاس مکمل اختیار نہیں۔پروفیسر ابراہیمکا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ مذاکراتی عمل میں ان اداروں کو شامل کیا جائے جو عملی فیصلے کرنے کی پوزیشن میں ہوں۔

مزید خبریں :