پاکستان
03 اپریل ، 2012

لاہور: خاوند کو قتل کرنے والی شازیہ کا مزیدتین روز ہ ریمانڈ

لاہور…لاہور کی مقامی عدالت نے نوبیاہتا 18سالہ دلہن اور اپنے خاوند کو قتل کرنے والی شازیہ کا مزیدتین روز ہ ریمانڈدے دیا۔ شازیہ کی عدالت میں پیشی کے موقع پر پولیس نے بتایا کہ مقتول کے بھائی اور مدعی سمیع اللہ نے الزام لگایا ہے کہ ملزمہ کابھائی بھی اس قتل میں ملوث ہے۔ پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ مزید تفتیش کیلئے ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کے موقف سے اتفاق کرتے ہوئے تین روزہ ریمانڈ دیدیا۔

مزید خبریں :