04 اپریل ، 2012
کوئٹہ ... کوئٹہ کے میکانگی روڈ فائرنگ کے واقعہ کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے پچاس سے زائد مشتبہ افرادکو گرفتارکرلیا اوران سے اسلحہ برآمد کرلیا ۔ایس پی قائد آباد سرکل محمد ہاشم نے جیو نیوز کو بتایا کہ میکانگی روڈ پر فائرنگ کے واقعہ میں دو افراد کی ہلاکت کے واقعہ کے بعد پولیس نے شہرکے مختلف علاقوں گوالمنڈی،انڈسٹریل،اسٹیلائٹ ٹاون،شالکوٹ میں سرچ آپریشن شروع کیا اوررات گئے تک پچاس سے زائد مشتبہ افرادکو گرفتار کیا گیا ، جن میں سے کچھ افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ۔ گرفتار افراد سے تفتیش کی جارہی ہے۔دوسری جانب میکانگی روڈ فائرنگ کا مقدمہ رات گئے گوالمنڈی تھانے میں درج نہیں ہو سکا ہے۔