Geo News
Geo News

پاکستان
08 مارچ ، 2014

خواجہ آصف کا انٹرویو قومی پالیسی سے متصادم ہے، سید منور حسن

خواجہ آصف کا انٹرویو قومی پالیسی سے متصادم ہے، سید منور حسن

لاہور…جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کا انٹرویو قومی پالیسی سے متصادم ہے، وزیراعظم طالبان کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی کے لیے وزیروں مشیروں کی بیان بازی پر پابندی لگائیں۔امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کا مزید کہنا تھا کہ فوج کی طرف سے مذاکراتی عمل کا حصہ نہ بننے اور حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کا بیان خوش آئند ہے،طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے بعد ہونے والے واقعات کو طالبان سے منسوب کرنا افسوس ناک ہے، وفاقی و صوبائی حکومتوں کی لاپروائی سے تھر میں سیکٹروں بچوں کی ہلاکتیں افسوس ناک ہیں۔

مزید خبریں :