09 مارچ ، 2014
فیصل آباد…فیصل آباد میں سسرالیوں نے گھریلو جھگڑے پر دو بچو ں کی ماں کو تشدد کے بعد تیزاب پلا دیا، خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ نصیرآباد کے علاقے میں پیش آیا جہاں دو بچوں کی ماں ممتاز بی بی کو اسکے سسرالیوں نے تشدد کے بعد زبردستی تیزاب پلا دیا جس سے اسکی حالت غیر ہو گئی، جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسکی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔