Geo News
Geo News

پاکستان
09 مارچ ، 2014

چودھری نثار اورعمران خان کاٹیلی فونک رابطہ،طالبان سے مذاکرات پر گفتگو

 چودھری نثار اورعمران خان کاٹیلی فونک رابطہ،طالبان سے مذاکرات پر گفتگو

اسلام آباد… وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ، دونوں رہنماؤں نے طالبان سے مذاکرات کے معاملے پر بات چیت کی ہے۔ ترجمان عمران خان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اور تحریک انصاف نے چیئرمین نے سانحہ کچہری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان کے مطابق عمران خان اور چودھری نثار کے درمیان گذشتہ ایک ماہ سے مسلسل رابطہ ہے ، دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک ہفتہ قبل ملاقات بھی ہوئی تھی۔

مزید خبریں :