Geo News
Geo News

کھیل
09 مارچ ، 2014

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کر دی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کر دی

دبئی…انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کر دی،بولرز میں سعید اجمل تو آل راوٴنڈرز میں محمد حفیظ پہلی پوزیشن پر ہیں ۔ایشیا کپ میں سعید اجمل کی بولنگ گیارہ وکٹوں کے ساتھ ملنگا کے ہمراہ پہلی پوزیشن پر رہے ،یہی وجہ ہے کہ انہیں عالمی رینکنگ کی ٹاپ پوزیشن سے کوئی نہ ہلا سکا ،جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین دوسرے نمبر پر ہیں،ویسٹ انڈیز کے اسپنر نارائین کی تیسری پوزیشن ہے۔آل راوٴنڈرز کی کیٹگری میں بھی پہلا نمبر پاکستان کے محمد حفیظ کے پاس ہے،سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز کی دوسری پوزیشن ہے۔بیٹسمینوں کی رینکنگ میں ٹاپ ٹین میں صرف ایک ہی پاکستانی جگہ برقرار رکھ سکا،کپتان مصباح الحق آٹھویں سے دسویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں،بھارت کے کوہلی کا پہلا اور جنوبی افریقا کے ڈی ویلیئرز کا دوسرا نمبر ہے۔

مزید خبریں :