Geo News
Geo News

پاکستان
10 مارچ ، 2014

گلگت بلتستان میں گندم کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شٹر ڈاوٴن

گلگت بلتستان میں گندم کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شٹر ڈاوٴن

گلگت…گلگت بلتستان میں وفاقی اورصوبائی حکومتوں کی جانب سے گندم کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف تمام سات اضلاع میں شٹرڈاوٴن ہڑتال کی گئی۔ہڑتال کی کال سیاسی،مذہبی اورگلگت بلتستان کی قوم پرست جماعتوں کے اتحاد آل پارٹیز نے دی تھی۔ہڑتال کے باعث تمام کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں۔صوبے بھر میں مختلف اضلاع کے درمیان چلنے والی ٹرانسپورٹ بھی بند ہے۔ سڑکوں سے ٹریفک غائب ہونے سے دفاتر،اسکولوں اوربینکوں میں بھی حاضری نہ ہونے کے برابر رہی۔گلگت بلتستان میں 1970سے وفاقی حکومت کی جانب سے گندم رعایتی نرخوں پر فراہم کی جاتی ہے۔جس میں چارسالوں کے دوران بتدریج اضافہ کیاجارہاہے۔100کلو کی بوری 1700تک پہنچ گئی ہے۔

مزید خبریں :