10 مارچ ، 2014
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے والد مقبول حسین صدیقی کا فاتحہ چہلم پیر کو بعد نماز عصر لال قلعہ گراوٴنڈ عزیز آبا د میں منعقدہوا جس میں مرحوم کی روح ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی ۔فاتحہ چہلم میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان کنورنو ید جمیل ،محترمہ ممتاز انور ، حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ، مختلف شعبہ جات کراچی تنظیمی کمیٹی،ایس ٹی سی،ایلڈرزونگ،لیبرڈویژن،اے پی ایم ایس اواورشعبہ خواتین سمیت ایم کیوایم کے مختلف سیکٹرز و یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران ،کارکنان ،ہمدردوں اورڈاکٹرخالدمقبول صدیقی سمیت مرحوم کے تمام اہل خانہ نے بڑی تعدا د نے شرکت کی اورمرحوم کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی اورسوگوارلواحقین کے صبرجمیل کیلئے دعائیں کیں ۔دریں اثناء قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت پر قحط سالی سے متاثرہ ڈسٹرکٹ تھر پارکر کے تعلقہ نگر پارکر میں مختلف وبائی امراض کا شکارعوام کوطبّی سہولیات کی فراہمی کیلئے ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاوٴنڈ یشن کے تحت مفت طبّی امدادی کیمپ لگادیا گیاہے۔ایمبولینس سروس اورجدیدطبّی آلات سے آراستہ کیمپ میں جلد، آنکھ ، ناک ،کان اورپیٹ کے مختلف امراض کے ماہرڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل اسٹاف کے ارکان متاثرہ مریضوں کاطبّی معائنہ کرکے انہیں مفت ادویات فراہم کررہے ہیں جبکہ انتہائی تشویشناک حالت میں آنے والے بچوں اور دیگرمتاثرہ مریضوں کو خدمت خلق فاوٴنڈیشن کی ایمبولینس سرو س کے ذریعے فی الفور مٹھی اسپتال روانہ کیاجارہاہے ۔علاوہ ازیں حق پرست رکن سندھ اسمبلی و عمر کوٹ زون کے انچارج پنجومل بھیل، سندھ تنظیمی کمیٹی کے ارکان ندیم سومرو اور شیراز مسعود اوردیگر ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعدا دعوامی خدمت میں مصرو ف ہیں جبکہ میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹرز نے بھی عوام کو طبی امداد فراہم کیں۔