12 مارچ ، 2014
راولپنڈی…راولپنڈی میں اہل سنت والجماعت کے کارکن ابو بکر کی لیاقت باغ چوک مری روڈ پر نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔خیابان سرسید میں گذشتہ روز مبینہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق اہل سنت والجماعت کے کارکن ابو بکر کی نماز جنازہ خیبر پختونخوا کے اہل سنت والجماعت کے صدر عطاالرحمان نے پڑھائی۔ میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ان کے کارکنوں کے خلاف بیرونی طاقتیں سر گرم ہیں، کارکنوں کی ہلاکت کے خلاف 14 مارچ کو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا، جبکہ 23 مارچ کو لیاقت باغ میں تخفظ اہل سنت کانفرنس منعقد کی جائے گی۔