12 مارچ ، 2014
کراچی … حکومت سندھ نے خشک سالی کی صورت حال پر صوبے کے سات اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کردیا۔ ضلع تھرپارکر کی صورت حال کے بعد محکمہ بحالیات نے عمرکورٹ ، بدین، ٹھٹھہ، خیرپور،سجاول، گھوٹکی، سانگھڑ میں خشک سالی کے پیش نظر ریڈالرٹ جاری کیا۔ تمام ساتوں اضلاع میں محکمہ بلدیات، صحت، ریلیف، زراعت اور ریونیو ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں انہیں الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔