پاکستان
12 مارچ ، 2014

پشاور یونیورسٹی ، غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کی ہدایت

پشاور یونیورسٹی ، غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کی ہدایت

پشاور…اعلیٰ تعلیم سے متعلق وزیر اعلی خیبر پختون خوا کے معاون خصوصی مشتاق احمد غنی نے جامعہ پشاور کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ادارے میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔ اعلیٰ تعلیم سے متعلق خیبرپختون خوا اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس معاون خصوصی مشتاق غنی کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں پشاور یونی ورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے کے معاملے پر بحث کی گئی۔مشتاق غنی نے وائس چانسلر پشاور یونی ورسٹی کو ہدایت کی کہ 22 مارچ تک تعلیم چھوڑنے والی طالبات کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ یونیورسٹی میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے۔وائس چانسلر پشاور یونی ورسٹی نے شرکاء کو بتایا کہ انتظامیہ نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے دو اساتذہ کو جبراً سبکدوش کردیا ہے۔

مزید خبریں :