13 مارچ ، 2014
مظفر گڑھ…خواتین سے زیادتی اور ملزمان کی آزادی کے واقعات مظفرگڑھ ہی میں کیوں پیش آتے ہیں؟ مظفرگڑھ میں حوا کی ایک اور بیٹی سے زیادتی کا واقعہپیش آیا، ملزمان اس بار بھی آزادہیں۔مظفر گڑھ میں ایک بار پھر زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے اور طالبہ سے زیادتی میں ملوث ملزمان کو مبینہ طور پر پولیس نے بے گناہ بھی قرار دے دیا ہے۔ خواتین کے حقوق کی کارکن مختاراں مائی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈی این اے رپورٹ میں ثابت ہوگیا تب بھی تفتیشی افسر نے ملزمان کو بے گناہ قرار دیا۔ مختاراں مائی کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی 3سے 4دن پہلے ہمارے پاس آئی تھی، ڈی پی او مظفر گڑھ، ایس ایچ او سے بات کی، سب نے کہا کہ تفتیش کر رہے ہیں، عدالت میں کیس جانے سے پہلے ہی پولیس نے ملزمان کو بے گناہ قرار دے دیا، ڈی این اے رپورٹ میں ثابت ہوگیا تب بھی تفتیشی افسر نے ملزمان کو بے گناہ قرار دیا، لڑکی نے بتایا تفتیشی افسر نے زیادتی کرنے والے وڈیرے سے 70ہزار روپے رشوت لی۔