13 مارچ ، 2014
لاہور…کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں شاہدآفریدی نے عشائیہ دیا ہے۔ عشائیے میں سعید اجمل، عمراکمل، احمد شہزاد اور دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل کا کہنا تھا کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں بھرپور تیاری سے جارہے ہیں، مجھ پر کسی قسم کا کوئی پریشر نہیں ہے، جو بھی کریز پر ہوگا میرا ٹارگٹ ہوگا۔ احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ ٹیم کا مورال بلند ہے، کئی ماہ سے اچھی کرکٹ کھیلتے آرہے ہیں، امید ہے ٹیم نمبر ون پوزیشن پر آجائے گی۔