پاکستان
04 اپریل ، 2012

مردم شماری سروے 16 دن میں مکمل کیا جاسکتا ہے، سیکریٹری شماریات

اسلام آباد … سیکریٹری شماریات سہیل احمد نے کہا ہے کہ مردم شماری کیلئے تیاریاں مکمل ہیں اور صرف مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری درکار ہے، مردم شماری کا سروے 16 دنوں میں مکمل کیا جاسکتا ہے۔ اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ترقی نسواں کے سیمینار سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ مردم شماری کا سروے 16 دنوں میں مکمل کیا جاسکتا ہے اور اس پر 6 ارب روپے خرچ ہوں گے۔ اس سے پہلے سیمینار سے خطاب میں ان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں خواتین پر تشدد کے حوالے سے سروے کیا جانا ضروری ہے۔ 18 ویں ترمیم کے بعد کئی وزارتیں صوبوں کو منتقل ہوگئیں اور ان وزارتوں کا ڈیٹا حاصل کرنے میں خاصی مشکل پیش آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین میں بیروزگاری اور غربت کے بارے میں مفصل سروے ہوجائے تو ان کیلئے ترقیاتی پراجیکٹ کے آغاز میں خاصی مدد مل سکتی ہے۔

مزید خبریں :