Geo News
Geo News

پاکستان
15 مارچ ، 2014

لاہور:نرسوں کا دھرنا جاری، مستقل نوکریوں تک احتجاج کا اعلان

لاہور:نرسوں کا دھرنا جاری، مستقل نوکریوں تک احتجاج کا اعلان

لاہور… لاہورمیں ایڈہاک نرسوں کا احتجاج جاری ہے، جمعے کی سہ پہر نرسیں کوپر روڈ سے احتجاج کرتی ہوئی مال روڈ پر آ نے لگیں تو پولیس نے انہیں روکنے کے لئے لاٹھی چارج کردیا 3نرسیں زخمی ہو گئیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ نرسوں پر لاٹھی چارج کی ابتدائی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کردی ہے ، وزیر اعلیٰ نے واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دیتے ہوئے نرسوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کابینہ کمیٹی کی تشکیل دیدی ہے۔ یہ کمیٹی وزیر قانون رانا ثنااللہ کی سربراہی میں نرسوں سے مذاکرات کرے گی۔ ادھر رات گئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیرصحت خواجہ سلمان رفیق نرسوں سے مذاکرات کرنے پہنچ گئے۔ کمشنر لاہورڈویژن راشد محمود لنگڑیال اور سی سی پی شفیق گجر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر نرسیں’ سی ایم کوآنا ہوگا ، سی ایم کو آنا ہوگا،کے نعرے لگاتی رہیں۔

مزید خبریں :