Geo News
Geo News

پاکستان
15 مارچ ، 2014

گلگت بلتستان،آزادکشمیر:برف باری سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں

گلگت بلتستان،آزادکشمیر:برف باری سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں

اسلام آباد…گلگت بلتستان اور وادی نیلم سمیت آزادکشمیرکے بالائی علاقوں میں برف باری سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔غذر میں برف باری اور وہائی امراض سے چند روز کے دوران 6بچے جاں بحق ہوگئے۔ گلگت بلتستان کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کاسلسلہ جاری ہے۔آزاد کشمیر کے علاقوں مظفر آباد ،کیل اور وادی نیلم میں برف باری سے لیپہ اور فاروڈ کہوٹہ روڈ ٹریفک کے لئے بند ہے جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔غذر اور دیامر میں رات سے وقفے وقفے سے برف باری اور بارش ہورہی ہے، جس سے سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔شدید برف باری کے باعث بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہے۔سردی سے ضلع میں وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں اور ایک ہفتے کے دوران 6 بچے جاں بحق اور درجنوں افراد اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ چترال شہر اور گرنواح میں بارش کے بعد سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ سندھ ، پنجاب میں ، ملاجلا موسم ہے ،جہاں موسم کبھی سرد اور کبھی گرم ہوجاتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،تاہم مالاکنڈ ،ہزارہ ،کوئٹہ،ژوب ڈویژن اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ف باری کا امکان ہے۔

مزید خبریں :