15 مارچ ، 2014
کراچی…متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے معروف عالم دین مولانا اسد دیو بندی کے گھر ڈکیتی کی واردات کی مذمت کی ہے۔ایک بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کی کارروائیوں سے عام شہریوں کے ساتھ ساتھ عالم دین بھی محفوظ نہیں رہے۔ حکومت سندھ کو شہریوں کی جان ومال کے تحفظ اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت اقدامات کرنے چاہئیں۔ الطاف حسین نے کراچی پولیس اورانتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈکیتی میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے سزا دلائیں۔