Geo News
Geo News

پاکستان
16 مارچ ، 2014

قصورمیں مخالفین کی فائرنگ، ماں بیٹا قتل

قصورمیں مخالفین کی فائرنگ، ماں بیٹا قتل

قصور…قصورمیں مخالفین نے فائرنگ کرکے نوجوان اور اس کی والدہ کو قتل اور باپ کو زخمی کر دیا۔قصور پولیس کے مطابق دوہرے قتل کا یہ واقعہ رائیونڈروڈ پر واقع موضع راوٴخان والا میں پیش آیا، جہاں پرانے مقدمات کی رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کرکے نوجوان ذوالفقار اور اس کی والدہ پروین کو قتل کردیا۔فائرنگ سے مقتول کا والد صادق زخمی ہوگیا، جسے تشویش ناک حالت میں لاہور اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزم فرار ہو گئے، پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔

مزید خبریں :