16 مارچ ، 2014
میرپور، ڈھاکا…ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے کوالیفائنگ میچ میں ڈھاکا نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔بنگلادیشی ٹیم کے کپتان مشفق الرحیم کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی فٹ ہیں ،امید ہے اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ افغان ٹیم کے کپتان محمد نبی نے کہا کہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کرتے۔ورلڈٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں 16ٹیمیں شریک ہیں،گروپ اسٹیج میں 8 ٹیمیں شامل ہیں جن میں سے 2 ٹیمیں سپر10 میں جگہ بنائیں گی جبکہ 8 ٹیموں کوبراہ راست سپر10 مرحلے میں جگہ مل چکی ہے۔