Geo News
Geo News

پاکستان
17 مارچ ، 2014

ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان…ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے ، فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والا بیٹا پولیس اہلکار تھا۔ واقعہ علاقہ موسی زئی میں پیش آیا۔جہاں والد رحمت اللہ اپنے بیٹے دلاور کے ہمراہ درابن جارہا تھا کہ راستے میں گھات لگائے ملزمان نے پر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں دونوں افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق فریقن میں پرانی دشمنی چلی آرہی تھی۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں دلاور پولیس اہلکار تھا۔ ، پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

مزید خبریں :