17 مارچ ، 2014
لاہور…محکمہ صحت پنجاب نے احتجاجی نرسوں کوکنٹریکٹ لیٹروصول کرنے کیلئے آج کی ڈیڈلائن دیدی اورخبردارکیاکہ جونرسیں لیٹروصول نہیں کریں گی،انہیں برطرف کیاجاسکتاہے۔دوسری جانب لاہور میں مال روڈپرایڈہاک نرسوں کا دھرنا ساتویں روز بھی جاری ہے،تاہم ان کی تعدادمیں خاصی کمی آچکی ہے۔محکمہ صحت پنجاب کے ذرائع کے مطابق احتجاج کرنیوالی نرسوں کوکنٹریکٹ لیٹروصول کرنے کیلئے آج کی ڈیڈلائن دی گئی ہے اورخبردار کیاہے کہ جونرسیں لیٹروصول نہیں کریں گی،انہیں برطرف کیاجاسکتاہے۔دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے سامنے ایڈہاک نرسوں کادھرنا ساتویں روزبھی جاری ہے،تاہم ان کے چہروں پرتھکاوٹ کے آثارنمایاں ہیں۔حکومت کی طرف سے3 سالہ کنٹریکٹ ملنے پرنرسوں کے درمیان جھگڑابھی ہوا ،بڑی تعدادکنٹریکٹ لیٹرلے کرواپس ڈیوٹیوں پرجاچکی ہے۔ گنگارام اسپتال کی سینئرنرسزاحتجاجی نرسوں کومنانے کیلئے آئیں،مگر انہوں نے یہ کہتے ہوئے دھرناختم کرنے سے انکارکردیاکہ مستقل کئے جانے تک نہیں جائیں گی۔