17 مارچ ، 2014
ڈھاکا…آئی سی سی ورلڈٹی ٹوینٹی کے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے146رنز کا ہدف دیا،شیر بنگلہ میر پور میں جاری میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،کیویز کو پہلا نقصان 14 رنز پر اس وقت اٹھانا پڑا جب کین ولیمسن سات رنز بنا کر محمد طلحہ کا شکار بنے جس کے بعد نیوزی لینڈ کے بیٹسمین وقفے وقفے سے پویلین جاتے رہے لیکن میکولم ایک طرف سے جارحانہ انداز میں کھیلتے رہے ،4چھکوں اور3چوکوں کی مدد سے59رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔نیو زی لینڈ کے دیگر قابل ذکر بیٹسمین کولن منرو رہے انہوں نے20رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے عمر گل نے3اور محمد طلحہ نے2وکٹیں حاصل کیں۔