Geo News
Geo News

پاکستان
17 مارچ ، 2014

طالبان قیدی خواتین اور بچوں سے متعلق ثبوت پیش کریں ، رانا ثنا اللہ

طالبان قیدی خواتین اور بچوں سے متعلق ثبوت پیش کریں ، رانا ثنا اللہ

فیصل آباد …وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے طالبان قیدی بچوں اور خواتین کے حوالے سے ثبوت پیش کریں تو انہیں چھوڑ دیں گے، یہ بات ڈیڈ لاک کا باعث نہیں بنے گی فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ملائیشیا کے گم شدہ طیارے کی پاکستان میں موجودگی کسی طور ممکن نہیں ہے یہ افواہیں بے بنیاد ہیں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت تھر میں لوگوں کی امداد سندھ حکومت کے ذریعے کر رہی ہے ایک ارب پہلے ہی دے چکے ہیں وفاق کی پہلی ترجیح تمام امدادی کاروائی سندھ حکومت کے زریعے کرنا ہے اگر سندھ کی صوبائی حکومت امداد میں کوتاہی کریں گے تو انکو اسکا صلہ اور گلہ ملے گا انہوں نے کہا طالبان کے ساتھ مذاکرات کا عمل جاری ہے طالبان کی خواتین اور بچوں کے قید میں ہونے کا معاملہ ڈیڈ لاک کا باعث نہیں بنے گا ا س سلسلے میں اگر طالبان کے پاس خواتین اور بچوں کے قید ہونے کے کوئی ثبوت ہیں وہ پیش کریں ایسے قیدیوں کو چھوڑ دیا جائے گا۔

مزید خبریں :