کھیل
17 مارچ ، 2014

ٹی20ورلڈ کپ: زمبابوے نے آئرلینڈ نے 164رنز کا ٹارگٹ دیدیا

ٹی20ورلڈ کپ: زمبابوے نے آئرلینڈ نے 164رنز کا ٹارگٹ دیدیا

سلہٹ…بنگلادیش کے شہر سلہٹ کے ڈیویژنل اسٹیڈیم میں پانچویں آئی سی سی ورلڈ ٹی 20کے فرسٹ راوٴنڈ میں گروپ بی کے آئرلینڈ اور زمبابوے کے درمیان ہونے والے میچ میں آئرلینڈ نے زمبابوے کو 164رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔زمبابوے نے 5وکٹوں کے نقصان پر 163رنز بنائے۔ زمبابوے کے کپتان برینڈن ٹیلرنے نمایاں 59رنز اسکور کیے۔ اس سے قبل آئرلینڈ کے کپتان ولیم پورٹرفیلڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔زمبابوے کا کوئی اور کھلاڑی نمایاں رنز اسکور نہیں کر سکا ۔ دوسرے ٹاپ اسکورر ایلٹن چیگمبورا نے ناقابل شکست 22رنز اسکور کیے جبکہ ہیملٹن مساکادزا نے 21زنز اسکور کیے ۔ٹیلر نے 46بالز پر2چھکے اور چھ چوکے لگائے۔آئرلینڈ کے جارج ڈاکریل اور اینڈی میک برائن نے دو دو وکٹیں لیں۔

مزید خبریں :