17 مارچ ، 2014
کراچی…سندھ حکومت نے پولیس میں بھرتیوں پرعائد پابندی ختم کردی ۔ 3ہزار اے ایس آئی اور 7ہزار کانسٹیبلز کی بھرتی کیلئے آئی جی کو احکامات جاری۔ حکومت سندھ نے پولیس میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے 10ہزار پولیس اہلکاروں کی بھرتی کی منظوری دے دی۔ حکومت سندھ نے پولیس میں 10ہزار اہل کاروں کو بھرتی کرنے کی منظوری دے دی ہے،7ہزار کانسٹیبل اور 3ہزار اے ایس آئی بھرتی کیے جائیں گے۔ حکومت سندھ نے محکمہٴ پولیس میں بھرتیوں پرعائد پابندی ختم کردی ہے اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ پولیس میں 10ہزار اہلکاروں کو بھرتی کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت سندھ پولیس میں 7ہزار کانسٹیبل اور 3ہزار اے ایس آئی بھرتی کیے جائیں گے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی سندھ کو بھرتیوں کیلئے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں۔