17 مارچ ، 2014
نیویارک…ہالی ووڈ کے اسٹوڈیوز میں فلمیں بنتی ہیں لیکن وہاں ایک نیوز اسٹوڈیو میں لائیو نشریات کے درمیان ڈراما ہوگیا۔ زلزلہ آیا تو نیوز اینکر پریشان ہوکر میز کے نیچے چھپ گئے۔ صبح سویرے آنے والے زلزلے کے جھٹکے نے نیوز اسٹوڈیو کو ہلاکر رکھ دیا۔ اینکرز اسٹوڈیوکی لائٹیں اور دیگر سامان ہلتا دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے۔ اینکرز نے موقع کی نزاکت بھانپتے ہوئے فوراً میز کے نیچے پناہ لی۔ اس دوران کیمرے میں یہ تمام مناظر عکس بند ہوتے رہے۔ خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔