Geo News
Geo News

پاکستان
18 مارچ ، 2014

بحرین کے شاہ شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ3روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

 بحرین کے شاہ شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ3روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد… بحرین کے شاہ شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ پاکستان پہنچ گئے،وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ان کا استقبال کیا جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی اس موقع پر پہنچے تھے۔بحرین کے شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ پاکستان کے 3 روزہ سرکاری دورے پر پہنچے ہیں جہاں وہ صدرپاکستان ممنوں حسین،وزیراعظم نواز شریف سمیت اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔40سال میں بحرین کے کسی بھی سربراہ کا یہ پہلادورہ پاکستان ہے۔ بحرین کے شاہ شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کے استقبال کیلئے ایئر پورٹ پر مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز،احسن اقبال،خرم دستگیر اور دیگر وفاقی وزرا ، سول اور ملٹری حکام موجود تھے۔

مزید خبریں :