18 مارچ ، 2014
لاہور…مشیر برائے صحت وزیراعلیٰ پنجاب سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری ہیلتھ چولستان کے دورے پر ہیں، ضرورت پڑنے پر وہاں مستقل کیمپ لگایا جا سکتا ہے۔لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ رواں برس جنرل سیٹوں پر 2800 ڈاکٹر تعینات کر دیئے جائیں گے۔ جبکہ ا سپیشلسٹ اور ٹیچنگ اسپتالوں میں سینئر ڈاکٹروں کو ترقی دے کر تعینات کیا جائے گا، سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سوائن فلو کے 21 مریض سامنے آئے ہیں جن میں سے 4 ہلاک ہوئے۔ موسم کی وجہ سے سوائن فلو پھیلنے کا کوئی خطرہ نہیں۔