Geo News
Geo News

دنیا
19 مارچ ، 2014

ہرات میں ٹریفک حادثہ ، ایران سے ڈی پورٹ 9افغانی ہلاک

ہرات میں ٹریفک حادثہ ، ایران سے ڈی پورٹ 9افغانی ہلاک

ہرات… افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں ٹریفک کے حادثہ میں ایران سے ڈی پورٹ کیے جانے والے 9افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی اسپتال کے ڈاکٹر رفیق شیرزئی نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والے 23افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ مقامی حکام کے مطابق حادثہ ایران سے بے دخل افراد کو لیکر آنے والی بس کا دوسری گاڑی سے تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔

مزید خبریں :