Geo News
Geo News

پاکستان
19 مارچ ، 2014

کراچی آپریشن کی آڑ میں درجنوں کارکن کئی ماہ سے لاپتاہیں:مولانا لدھیانوی

کراچی آپریشن کی آڑ میں درجنوں کارکن کئی ماہ سے لاپتاہیں:مولانا لدھیانوی

ملتان…اہلسنت والجماعت کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ تحفظ پاکستان آرڈیننس کے ذریعے اہل حق کے راستے بند کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا احمد لدھیانوی نے کہا کہ کراچی میں آپریشن کی آڑ میں ان کی جماعت کے درجنوں کارکن کئی مہینے سے لاپتہ ہیں، ان کی جماعت نے کبھی قانون کو ہاتھ نہیں لیا، مدارس العربیہ رضاکارانہ طور پر ملک اور اس کے نظریئے کی خدمت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مدارس عربیہ کی آزادی اور حفاظت کیلئے وفاق المدارس جو فیصلے کرے گا اس کی حمایت کریں گے۔

مزید خبریں :