20 مارچ ، 2014
اسلام آباد…وزیر اعظم نواز شریف نے ملکی سلامتی، طالبان سے مذاکرات سمیت دیگر اہم امور پر وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ملک کی داخلی صورتحال اور طالبان سے مذاکراتی عمل پر غور کیا جائے گا جبکہ بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کا معاملہ بھی اجلاس کے ایجنڈا میں شامل ہے،دوسری جانب جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ طالبان سے مذاکرات کامیاب ہیں، کیونکہ یہ پتا لگ گیا ہے کہ طالبان کے کون سے گروپ مذاکرات کے حامی ہیں اور کون خلاف۔ملتان ایئرپورٹ پر میڈیا سے چات چیت کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کرنا سیاسی قیادت کا کام ہے، مذاکرات کے لیے فوج کی رائے لی جائے اور انھیں پیش رفت سے آگاہ رکھا جائے۔