20 مارچ ، 2014
نئی دہلی …بھارت کے ممتازتاریخ داں ،ادیب اور صحافی خشونت سنگھ دہلی میں انتقال کر گئے،ان کی عمر 99 سال تھی۔۔بھارت کے ممتاز مورخ ،ادیب اور صحافی خشونت سنگھ کا انتقال دار الحکومت دہلی میں ہوا۔ان کے بیٹے راہول سنگھ کا کہنا ہے کہ ان کے والد نے بھرپور زندگی گزاری ،وہ بیمار نہیں تھے ،لیکن انہیں کچھ عرصہ سے سانس کا مسئلہ تھا۔متعددکتابوں کے مصنف خشونت سنگھ 2 فروری 1915 کو ضلع سرگودھا کے علاقے ہدالی میں پیدا ہوئے۔وہ برصغیر کے ان لکھنے والوں میں سے تھے ،جنھوں نے انگریزی کو اپنا ذریعہ اظہار بنایا۔ان کی آخری کتاب Bad The Good, The جبکہ ان کی دیگر مشہور تصانیف میں ٹرین ٹو پاکستان ،دی ہسٹری آف سکھسHistory of Sikhs The ،بلیک جیسمین ،ٹریڈیشن آف پنجاب ،دہلی اور خودنوشت سوانحTruth Love and A Little Malice شامل ہیں۔ان کی سوانح کا ترجمہ سچ محبت ا ور ذرا سا کینہ کے نام سے ہوا۔ صحافی کی حیثیت سے انہوں نے الیسٹرڈ ویکلی آف انڈیا اور ہندوستان ٹائمز کی ادارت کی۔اندراگاندھی کے دور حکومت میں انہیں راجیہ سبھا کا رکن نامزد کیا گیا،وہ 1980 سے 1986 تک راجیہ سبھا کے رکن رہے۔ حکومت نے 1974 میں انہیں پدم بھوشن ایوارڈ دیا ،تاہم گولڈن ٹیمپل سانحہ کے خلاف احتجاج کے طور پر انہوں نے 1984 میں یہ ایوارڈ واپس کردیا۔