Geo News
Geo News

پاکستان
20 مارچ ، 2014

پاکستانی خاتون کو بطور فائٹر پائلٹ شامل کرنے کے اقدام پر بھارت کی تعریف

پاکستانی خاتون کو بطور فائٹر پائلٹ شامل کرنے کے اقدام پر بھارت کی تعریف

اسلام آباد…بھارت نے پاکستانی خواتین کی صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا۔ بھارتی میڈیا نے پاکستان میں فائٹر پائلٹ شامل کرنے کے اقدام کو سراہا۔ خواتین کی ترقی کا دعوے دار بھارت آج بھی اس اعزاز سے محروم ہے۔ پاکستانی خواتین نے ہر جگہ ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو منوایا، یہی وجہ ہے کہ آج یہ اپنی محنت سے آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔ پاک فضائیہ کے جانباز شاہینوں کی بہادری اور حوصلے کی روایات کو آگے بڑھانے اب قوم کی بیٹیاں بھی اس قافلے میں شامل ہو چکی ہیں اور عائشہ فاروق کے روپ میں پہلی فائٹر پائلٹ پاکستان کو مل چکی ہے۔ اس کے برعکس تیزی سے ترقی کرتا بھارت آج بھی اس اعزازسے محروم ہے۔ بھارتی میڈیا بھی پاکستانی پائیلٹ خواتین کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتا نظر آتا ہے۔ پاکستان ایئر فورس کی خواتین پائلٹوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر پڑوسی ملک پر اپنی برتری قائم کر دی ہے۔

مزید خبریں :