پاکستان
05 اپریل ، 2012

کراچی میں آٹھ سے دس گھنٹے تک کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ

کراچی میں آٹھ سے دس گھنٹے تک کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ

کراچی… کراچی کے مختلف علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹے تک غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔کے ای ایس سی کے ترجمان کے مطابق بجلی کی طلب میں اضافے کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کادورانیہ بڑھایا گیا ہے۔کراچی میں گرمی کیا بڑھی لوڈشیڈنگ کاغیراعلانیہ سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔دن میں تین سے پانچ دفعہ ایک سے دوگھنٹے بجلی کی بندش نے شہریوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر کردیئے ہیں لوگوں کے دن بھر کے کام درہم برہم اوررات کاسکون غارت ہوگیاہے۔مجموعی طورپرآٹھ سے دس گھنٹے بجلی کے تعطل کے علاوہ بعض علاقوں میں کیبل اورپی ایم ٹی میں فالٹس اوردیگر خرابیوں کے باعث بھی کئی کئی گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ان علاقوں میں ملیر ،لیاقت آباد،لیاری،کورنگی ،بلدیہ ٹاوٴن شامل ہیں۔دوسری جانب کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان کا کہناہے کہ گرمی کی وجہ سے کراچی میں بجلی کی طلب 22سو میگاواٹ سے بھی بڑھ گئی ہے،بجلی کی کم چوری والے علاقوں میں3گھنٹے جبکہ دیگر علاقوں میں ساڑھے چار سے ساڑھے سات گھنٹے لوڈ شیڈنگ کاشیڈول بنایا گیاہے۔

مزید خبریں :