Geo News
Geo News

پاکستان
23 مارچ ، 2014

پاکستان کے اسلامی تشخص پرکوئی سمجھوتہ قبول نہیں کریں گے،شاہد غوری

پاکستان کے اسلامی تشخص پرکوئی سمجھوتہ قبول نہیں کریں گے،شاہد غوری

کراچی…پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ پاکستان کے اسلامی تشخص پرکوئی سمجھوتہ قبول نہیں کریں گے۔پاکستان بچانے کیلئے صوفیاء کے ماننے والوں کو اس ملک کا حاکم بناناہوگا۔سنی تحریک کے تحت یوم پاکستان کی مناسبت سے ایم اے جناح روڈ پر ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء مزار قائد تک گئے ،اس موقع پر سنی تحریک کے رہ نما شاہد غوری نے کہا کہ ڈالروں سے مسلم حکمرانوں کے ضمیر خریدے جا رہے ہیں۔حکمران اپنے اثاثے پاکستان منتقل کر دیں تو غیرملکی امداد کی ضرورت نہیں رہے گی۔ ملکی سلامتی کے لیے سنجیدہ فیصلوں کی ضرورت ہے۔ نظریہ پاکستان کے مخالفین کی حکومتی ایوانوں میں پذیرائی سے قائداعظم واکابرین پاکستان کی روح کو تڑپایا جا رہا ہے۔ نفرتوں کے بیوپاری ملک و قوم کے لیے ناسور بن چکے ہیں۔ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے قومی اتحاد ضروری ہے۔اس موقع مبین قادری ،فہیم الدین شیخ ،شہزاد قادری ،طیب حسین ودیگرنے بھی خطاب کیا ۔

مزید خبریں :