23 مارچ ، 2014
کراچی… جماعت اسلامی کے رہنما اور طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ ملک کی تمام جماعتوں نے متفقہ طور پر تمام اسٹیک ہولڈر سے مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے، امیرجماعت اسلامی خیبر پختون خوا نے کہا کہ دعاکریں کہ ہم قوم کوامن کاتحفہ دے سکیں ہم وزیرداخلہ سے ملاقات میں ایک ہی نکتے پرراضی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن سے لاکھوں جانوں کانقصان ہوگا،اگریہ قیمت اداکرنے کوتیارہیں توبڑے شوق سے آپریشن کیاجائے۔پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھاکہ دعاکریں کہ ہم قوم کوامن کاتحفہ دے سکیں۔ میں تمام سیاست دانوں سے کہتاہوں کہ آئین کی اسلامی شقوں پرعمل کریں،اگراسلامی شقوں پرعمل کیاجائے توملک میں امن آجائیگا، ان کا کہنا تھا کہ طالبان شوریٰ نے ا ٓئین پربات کی۔میں نے طالبان شوریٰ کوبتایاکہ آئین پرتمام سیاسی جماعتوں کے دستخط ہیں۔ طالبان شوریٰ نے آئین پربات کی تومیں نے کہاکہ آئین پرہمارے علماء کے دستخط ہیں، ہم نے طالبان شوریٰ سے کہایہ ماننے کوتیارنہیں کہ آئین غیراسلامی ہے۔