Geo News
Geo News

پاکستان
24 مارچ ، 2014

شرجیل میمن کا ایم کیوایم کی حکومت میں شمولیت کی تردید یا تصدیق سے انکار

شرجیل میمن کا ایم کیوایم کی حکومت میں شمولیت کی تردید یا تصدیق سے انکار

کراچی…وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے ایک بار پھر ایم کیوایم کی سندھ حکومت میں شمولیت کی خبروں کی تردید یا تصدیق سے انکار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میڈیا پر آنے والی خبروں پر تبصرہ نہیں کریں گے۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کی سندھ حکومت میں شمولیت کی خبروں کی تردید کرتا ہوں اور نہ تصدیق۔ ان کا کہنا تھاکہ وزارتیں پارٹی اور حکومت کی امانت ہیں۔ موجودہ حالات میں میڈیا پر جو بھی خبریں آرہی ہیں اس پر تبصرہ نہیں کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ رینجرز اور پولیس نے بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے خلاف مقدمات چلنا شروع ہوگئے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ قتل کا اعتراف کرنے والے قیدیوں کو دوسری جیلوں میں منتقل کیا گیا ہے۔دوسری جانب حکومت سندھ نے 80 ہائی پروفائل قیدیوں سمیت 300 قیدیوں کو ملک کی دیگر مختلف جیلوں میں منتقل کیا ہے۔

مزید خبریں :