کھیل
24 مارچ ، 2014

ورلڈٹی 20:نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کیلئے 171 رنز کا ہدف

ورلڈٹی 20:نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کیلئے 171 رنز کا ہدف

چٹاگانگ…ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں گروپ ون کے ایک میچ میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کیلئے 171رنز کاہدف دیا ہے۔ ڈومینی نے ناقابل شکست 84 رنز بنائے۔ چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کوجلد ہی پہلی کامیابی ملی اورڈی کوک صرف چاررنزبناکر پویلین واپس لوٹ گئے، کپتان ڈوپلیسی 13 رنز بناکر ساؤتھی کا شکار بنے، ڈی ویلیئرز نے صرف پانچ رنز بناکر پویلین راہ لی۔ہاشم آملہ اور جے پی ڈومینی نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 55 رنز بناکر ٹیم کی پوزیشن کومستحکم کیا، اس موقع پر آملہ نے97 کے مجموعی اسکور پراینڈرسن کو اپنی وکٹ دے دی، آملہ 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ڈومینی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 43 گیندوں پرناقابل شکست 86 رنز بنائے۔گروپ ون میں ایک ایک میچ کے بعد نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے دو، دو پوائنٹس ہیں جبکہ جنوبی افریقا اور انگلینڈ کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کرسکے۔ آج دوسرا میچ سری لنکا اورہالینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :