24 مارچ ، 2014
سوات…سوات میں مکان کی چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سوات میں مینگورہ کے نواحی علاقے قمبر کے ایک مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں باپ بیٹی جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔