پاکستان
05 اپریل ، 2012

کوئٹہ: سریاب روڈ پر ایک ہوٹل میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

کوئٹہ: سریاب روڈ پر ایک ہوٹل میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

کوئٹہ … کوئٹہ میں سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ میں سریاب روڈ پر ایک ہوٹل پر فائرنگ کردی جس سے ہوٹل کا مالک اور وہاں موجود دوسرا شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، حملہ آور واقعہ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیاگیا، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں :