Geo News
Geo News

دنیا
25 مارچ ، 2014

امریکا نے کرائمیا روس الحاق کی حمایت کا کرزئی کا فیصلہ مسترد کردیا

امریکا نے کرائمیا روس الحاق کی حمایت کا کرزئی کا فیصلہ مسترد کردیا

واشنگٹن…امریکا نے افغان صدر حامد کرزئی کی جانب سے کرائمیا کے روس سے الحاق کی حمایت کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان ریئر ایڈمرل مائیک کربی کا کہنا ہے کہ روس بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے ۔ افغان صدر کا بیان کسی صورت بھی قابل قبول اور مددگار نہیں ہے۔افغان صدر نے کہا تھا کہ افغانستان روس سے الحاق کے لیے ریفرنڈم کرائمیا کے عوام کی مثبت سوچ کی ترجمانی کرتا ہے اور افغانستان ان کے فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ اس سے پہلے شام اور وینزویلا سمیت چند دیگر ممالک بھی کرائمیا کے روس سے الحاق کے فیصلے کی حمایت کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :