پاکستان
05 اپریل ، 2012

حافظ سعید کی گرفتاری ، امریکی انعام کااقدام مسترد، دباوقبول نہیں ، پاکستان

حافظ سعید کی گرفتاری ، امریکی انعام کااقدام مسترد، دباوقبول نہیں ، پاکستان

اسلام آباد … پاکستان نے امیر جماعت الدعوة حافظ محمد سعید کی گرفتاری کیلئے امریکی انعام کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں دباوٴ میں نہیں آئے گا۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سلالہ چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے مطالبے پر قائم ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ عبدالباسط کا کہنا تھا کہ حافظ سعید کے معاملے پر پاکستان کی اصولی اور قانونی پوزیشن واضح ہے۔ صدر آصف زرداری کے مجوزہ دورہ بھارت سے متعلق سوال پر ترجمان نے کہاکہ وزیراعظم من موہن سنگھ سے ان کی ملاقات میں تمام دوطرفہ امورپربات چیت کی جائے گی، پاکستان اس مطالبے پر قائم ہے کہ امریکاسلالہ چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے، تاہم امریکاکی پوزیشن اس معاملے پر مختلف ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ حافظ سعید کے خلاف الزامات کی ٹھوس شہادت موجود نہیں ہے، قیاس آرائیوں کی بنیاد پر کارروائی نہیں کرسکتے، یقین ہے کہ امریکا پاکستان کے قانونی نظام کا احترام کرے گا۔

مزید خبریں :