28 مارچ ، 2014
لندن …این جی ٹی …لندن میں منعقد کی گئی دنیا کی طویل ترین ٹیبل ٹینس ریلے میں باپ بیٹے نے طویل وقت تک ٹیبل ٹینس کھیلنے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔50سالہ ڈینیل آئیوز اور انکے جواں سال بیٹے نے بلا تعطل 8گھنٹے 40منٹ تک مسلسل ٹیبل ٹینس گیم کھیل کر یہ ریکارڈ قائم کیا۔7ہزار تماشائیوں کی موجودگی میں منعقد کیے جانے والے اس کھیل میں دونوں باپ بیٹے نے مجموعی طور پر 32ہزار شاٹس کھیل کر ریکارڈ اپنے نام کیا۔انعام جیتنے کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے انعامی رقم کینسر کے مریضوں کے لیے کام کرنے والے ایک فلاحی ادارے کو عطیہ کردی۔