28 مارچ ، 2014
گوجرانوالہ …گوجرانوالہ میں دولہا کی طرف سے جہیز میں موٹرسائیکل مانگنے پر اور دولہن والوں کی طرف سے حق مہر زیادہ مانگنے پر جھگڑا ہوگیا۔ گوجرانوالہ کے محلے شمع کالونی میں لڑکی والوں نے بارات کے استقبال کے تمام انتظامات مکمل کر رکھے تھے کہ کامونکی سے آنے والے دولہا محسن اور لڑکی کے گھروالوں میں جھگڑا ہوگیا ۔ دولہن کی والدہ کا کہنا ہے کہ دولہا نے پہلے جہیز میں موٹرسائیکل اور کار کی ڈیمانڈ کی تو جھگڑا ہوگیا۔ دولہا کے والد کا کہنا ہے کہ لڑکی والے حق مہر میں زیادہ رقم لکھوا رہے تھے۔ پولیس دونوں فریقین کے پانچ پانچ افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ دولہا خالی ہاتھ واپس چلا گیا۔