کھیل
06 اپریل ، 2012

انڈین پریمیئر لیگ :دہلی نے کولکتہ کو آٹھ وکٹوں سے پچھاڑ دیا

انڈین پریمیئر لیگ :دہلی نے کولکتہ کو آٹھ وکٹوں سے پچھاڑ دیا

کولکتہ…انڈین پریمیئر لیگ کے دوسرے میچ میں دہلی ڈیئر ڈیولز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 8وکٹوں سے ہرادیا۔اس سے قبل کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں ہونے والے اس میچ کا ٹاس دہلی کے کپتان وریندر سہواگ نے جیت کر کولکتہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،جس پر کولکتہ کی ٹیم کوئی بہتر جواب نہ دے سکی اور گوتم گمبھیر الیون بارہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 97رنز تک محدود رہی۔صرف شکلہ 26،داس 18اور کپتان گمبھیر 16کے کوئی بیٹسمین رنز نہ کرسکا،دہلی کی جانب سے وان ڈر میو نے دو ،مورنی مورکل نے تین جبکہ یادو نے دو وکٹیں لیں۔جواب میں دہلی کی ٹیم نے 11.1اوورز میں مطلوبہ ہدف 100رنز بناکر میچ اپنے نام کرلیا۔فنچ 30،سہواگ20اور عرفان پٹھان 42کے ساتھ قابل ذکر بیٹسمین تھے۔جیو سوپر نے یہ میچ اپنے ناظرین کو کولکتہ سے براہ راست دکھایا۔

مزید خبریں :