30 مارچ ، 2014
نیویارک…این جی ٹی…دنیا میں کئی لوگ ایسے ہیں جنہیں شرط لگانا اس قدر پسند ہوتا ہے کہ وہ بات بات پر شرط لگا لیتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اکثر اوقات انہیں اپنی اس خراب عادت کے باعث منہ کی کھانی پڑتی ہے۔ریڈ اٹ نامی اس امریکی نوجوان کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا جب اس نے اپنے دوستوں سے کرنسی کے اتار چڑھاؤ پر شرط لگائی اور ہار گیا۔شرط ہارنے پر پہلے سے طے شدہ معاہدے کے مطابق اسے کاٹن سے بنا ہیٹ کھانا پڑ گیاجس کے بعد یہ نوجوان مسٹر ہیٹ کے نام سے مشہور ہوگیا۔امید کی جاسکتی ہے کہ مستقبل میں یہ نوجوان بات بات پرشرط لگانے کی عادت سے باز آجائے گا بصورت دیگر اسے اس طرح کی مشق دوبارہ کرنی پڑ سکتی ہے۔