30 مارچ ، 2014
مظفر گڑھ…مظفر گڑھ سے آزاد ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ بیوروکریٹس ہمیشہ سازشیں کرتے رہتے ہیں اور طالبان سے مذاکراتی عمل میں بیوروکریٹس کو شامل کیا گیا ہے، حکومت اور بیوروکریٹس کی ملی بھگت سے جوکچھ ہوگا وْہ قابل قبول نہ ہوگامظفر گڑھ پریس کلب کے صدر اے بی مجاہد کی والدہ کی قرآن خوانی میں شرکت کے بعد جیو نیوز سے گفتگو میں جمشید دستی نے کہا کہ رحمان ملک نے خود جعلی خط بھیجا ہے، وْہ ہمیشہ سے شیطانی کردار ادا کرتے رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی پنجاب پر گرفت کمزور ہورہی ہے اس لیے وْہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور مذاکرات کی مخالفت بھی کرچکے ہیں، جمشید دستی کا مزید کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات ضرور ہونے چاہئیں مگر حکومت کو چاہئے کہ مذاکرات میں پارلیمنٹ کو بھی اعتماد میں لیا جائے، حکومت نے ہمیشہ پارلیمنٹ کوبائی پاس کیا ہے۔